پاکستان حج والینٹیرز گروپ کی جانب سے رضاکاروں کو تعریفی اسناد دینے کی پر وقار تقریب
ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان حج والینٹیرز گروپ کی جانب سے رضاکاروں کو تعریفی اسناد دینے کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں رضاکاروں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی اکابرین نے خصوصی شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق نے پاکستان حج والینٹیرز گروپ کے عہدیداران اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام کی خدمت ایک بہت بڑی سعادت اور مقبول عبادت ہے حجاج کرام اللہ کے مہمان ہوتے ہیں اور ان کی خدمت اللہ کی رضا اور اجر کے حصول کا بہت بڑا ذریعہ ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان حج والینٹیرز گروپ نہ صرف اللہ کی رضا کے لیے بلا معاوضہ خدمات سر انجام دیتا ہے بلکہ پاکستان کی نیک نامی عزت اور وقار کا باعث بھی ہے گروپ کے سینئیر ممبر ابرار تنولی نے حج 2024 کے حوالے سے گروپ کی کارکردگی رپورٹ پیشں کی جس کو حاضرین نے خوب سراہا اور آئندہ حج پر رضاکارانہ خدمت کی یقین دہانی کروائی تقریب کے آخر میں حج کے دوران رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے والوں افراد کو تعریفی اسناد دی گئیں جبکہ اعلی کارکردگی کے حامل افراد کو شیلڈیں سے نوازا گیا۔