vosa.tv
Voice of South Asia!

طوفان ہیلین کے 1 ماہ بعد 28 اکتوبر کو اسکول دوبارہ کھلنے کا اعلان

0

نارتھ کیرولائنا :امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے اسکول طوفان ہیلین کی تباہی کے ایک ماہ بعد اٹھائیس اکتوبر کو دوبارہ کھلیں گے۔ نارتھ کیرولائنا کے اسکولوں کے چیف آف اسٹاف کم ڈیشانٹ نے کہا کہ اب سے اساتذہ کا کام طلباء کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ انہیں جذباتی طور پر بھی سہارا دینا بھی ہوگا۔ کیونکہ طوفان ہیلن سے شہریوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، طوفان کے بعد بہت سے طلباء اور عملہ بجلی اور پانی کے بغیر رہنے پر مجبور ہے، اور کچھ نے اپنے گھروں کو بھی کھو دیا ہے۔ ہم ایک ماہ بعد اسکول 28 اکتوبر کو دوبارہ کھولنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اور  اسی سلسلے میں اسکولوں میں بنیادی سہولیات کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔  انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ورچوئل لرننگ بھی ممکن نہیں رہی، اس کے علاوہ بھی قدرتی آفت کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ اسکول انتظامیہ نے طلباء اور خاندانوں کی مدد کے لیے کھانے اور ضروری اشیاء کی فراہمی کا انتظام مکمل کرلیا ہے۔ لیکن اب بھی بہت سے چیلنجز باقی ہیں،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.