vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے بروکلین اور مین ہٹن میں درجنوں دکانوں اور اے ٹی ایم میں لوٹ مار کرنے والے ملزمان کی نشاندہی پر چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی ہیں۔ملزمان گرفتاریوں کے خوف سے روپوش ہوگئے ہیں۔اس ضمن میں پولیس نے ملزمان کی تصاویر بھی جاری کی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا جائے۔ملزمان نے کلنٹن ہل میں اے ٹی ایم  لوٹ لیا ۔پولیس نے بتایا کہ ڈکیت گینگ نے جون سے ستمبر تک 20 کاروباری اداروں کو نشانہ بنایا،ملزمان کے زیر استعمال سفید رنگ کی وین ہے ۔جن کو نشانہ بنایا گیا ان میں سے 16 میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.