vosa.tv
Voice of South Asia!

مسلمانوں کی تنظیم امریکیوں کی مدد کے لیے فلوریڈا پہنچ گئی

0

نیویارک(نمائندہ خصوصی)ریاست فلوریڈا میں طوفان ملٹن کے باعث بارہ افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہوگئے۔علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔امریکی مسلمانوں طوفان متاثرین کی مدد کو پہنچ گئے۔امریکا میں پہلے ہیلن اور اب صدی کے سب سے بڑے طوفان ہلٹن نے زبردست تباہی مچائی ہے۔ فیڈرل ایمرجنسی منجمینٹ ایجنسی(فیما ) اور مقامی ادارے اپنا کردار ادا کررہے ہیں وہیں مقامی افراد اور مختلف این جی اوز بھی میدان میں ہیں۔امریکہ میں قائم امریکی مسلمانوں کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم اکنا ریلف کے سی او عبدالرؤف خان نے بھی اپنی ٹیم کے ساتھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔علاقے کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ اکنا ریلیف حسب روایات سب سے پہلے پہنچنے والی این جی او ہے۔اس علاقے میں پاکستانیوں کی بھی کثیر تعداد رہائش پذیر ہے اور وہ خود بھی اس طوفان کا نشانہ بنے ہیں ۔طوفان سے ہوئے نقصان کا اندازہ ابھی تک نہیں لگایا جاسکا۔طوفان کے باعث کئی گھر کاروبار تباہ ہوچکے ہیں لوگ کھانے پینے کی اشیاء کے لیے بھی پریشان اور مختلف علاقے بجلی اور پانی سے محروم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.