بروکلین میں گاڑیوں کی رفتار حد 20 میل فی گھنٹہ کر دی گئی
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین کے پراسپیکٹ پارک ویسٹ پر گاڑیوں حد رفتار 20 میل فی گھنٹہ کر دی گئی ہے ۔اسی جگہ 11سال قبل 12 سالہ سیمی کوہن ایکسٹائن کار کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد مطالبہ کیا گیا کہ گاڑیوں کی رفتار کم کی جائے ۔حکام نے قانون سازی ہونے کے بعد عملدرآمد شروع کردیا ہے ۔165 ویں سے 193 ویں گلیوں تک آڈوبن ایونیو پر رفتار کی حد 20 میل فی گھنٹہ تک کم کر دی ہے۔ڈی او ٹی کمشنر کے مطابق 2025 کے آخر تک شہر بھر میں 250 مقامات پر رفتار کی حد کو کم کر دیا جائے گا۔منتخب گلیوں کے علاوہ ہر بورو میں ایک ریجنل سلو زون، ایک جغرافیائی علاقہ ہوگا جہاں رفتار کی حد کم ہوگی۔نیویارک پولیس کے چیف آف ٹرانسپورٹیشن فلپ رویرا کے مطابق 2024 میں نیویارک شہر میں25فیصدجان لیوا حادثات زیادہ رفتار کی وجہ سے ہوئے اور زیادہ تر اموات شہر کی سڑکوں پر ہوئیں، شاہراہوں پر نہیں۔