vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی سفیر سمیت دیگر سفارتی افسران اور پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی کانفرنس میں مقررین نے سیرت النبیؐ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دنیا اور آخرت میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ نبی اکرم صلی الله عليه وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوا جائے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں محبان رحمت اللعالمین کی جانب سے منعقدہ سیرت النبیؐ کانفرنس میں سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور خاتم النبیین نے اللہ کے پیغام کے ذریعے انسانیت کو زندگی گزارنے کے لیے عدل وانصاف اور لوگوں کے درمیان باہمی رواداری اور یگانگت کو فروغ دینے کا عملی درس دیا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہم اجتماعی طور پر اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے اللہ اور اسکے رسولؐ کے احکامات کے مطابق معاشرتی اور سماجی فلاح اور بہبود کو فروغ دیں مکتبہ دارالسلام کے مدیر مولانا عبدالمالک مجاہد کا کہنا تھا رسول کریم صلی الله عليه وآلہ وسلم نے مسلمانوں کو اخلاقیات کا درس دیا ہے اور آپسی حقوق کے ذریعے بہتر معاشرے کی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے اس لیے ضروری ہے کہ حقوق العباد کو پورا کیا جائے اس سے ہمارے مسائل حل ہونگے اور ہمارا معاشرہ بہتر انداز میں آگے بڑھے گا سیرت النبیؐ کانفرنس میں میاں محمد فہیم، ثاقب زبیر، مولانا عزیزالرحمان درانی،خالد اکرم رانا، ڈاکٹر اویس محمود، رانا عمر، قاضی اسحاق میمن، سمیت دیگر نے خطاب کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.