جدہ میں چوہدری الیاس جٹ کے اعزاز میں تقریب کااہتمام
سعودی عرب(نمائندہ خصوصی)دورہ سعودی عرب پر آئے ہوئے فیصل آباد کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری الیاس جٹ کی سالگرہ کے موقع پر جدہ میں رانا تصور اور رانا اصغر کی جانب سے خصوصی پروقار تقریب اہتمام کیا گیا جس میں انکے قریبی ساتھیوں اور حلقے کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور سب نے ملکر سمندر شپ پر کیک کاٹا۔جدہ میں مقیم معروف کاروباری و سماجی شخصیات رانا تصور اور رانا اصغر نے چوہدری الیاس جٹ کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی سمندر میں شپ پر سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا جس میں سابقہ مشیر برائے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ،چوہدری عاصم رفیق جٹ،ظفر کاہلو ،چوہدری مصطفٰی گجر،چوہدری عبدالرحمان گھمن،عقیل ،یوسف،چوہدری آصف جٹ،میاں زبیر احمد،چوہدری طارق عبدالمجید،ملک آصف ،چوہدری ذولفقار گوندل ، چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر، اور دیگر نےشرکت کی اور سب نے ملکر سمندر میں شپ پر سالگرہ کا کیک کاٹا اور چوہدری الیاس جٹ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوۓ ان کو درازی عمر بالخیر کی دعائیں دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر چوہدری الیاس جٹ نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے آج نہایت خوشی کا دن ہے کہ کے تمام بھائیوں اور دوستوں نے انتہائی خلوص کے ساتھ ملکر میری سالگرہ کے موقع پر تقریب سجائی ہے اور جو عزت اور محبت دی گئی ہے یہ میری زندگی کا ایک خوبصورت دن بن کر ہمیشہ یاد رہے گا میں تہہ دل سے سب کی مشکور ہوں اللہ کریم تمام دوستوں کو اسی طرح اتفاق و اتحاد سے قائم و دائم رکھے تقریب کے اختتام پر مقامی ریسٹورنٹ پر خصوصی عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز احمد کو بھی خصوصی طورپر مدعو کیا گیا تھا