vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے 7رکن مارے گئے

0

بیروت: وسطی بیروت میں ایک اپارٹمنٹ پر اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ سے سے تعلق رکھنے والے7افراد مارے گئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے وسطی بیروت میں واقع ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا جو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر، وزیر اعظم کے دفتر اور پارلیمنٹ سے زیادہ دور نہیں۔ حزب اللہ کے سول ڈیفنس یونٹ نے  تصدیق کی ہے کہ اس کے7رکن مارے گئے ہیں۔ یہ حملہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم آٹھ اسرائیلی فوجیوں کے مارے جانے کے بعد ہوا۔دوسری جانب  لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل پر فاسفورس بم استعمال کررہا ہے۔ اسرائیلی فوج نے فوری طور پر  بیان جاری نہیں کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.