ٹرمپ کی انتخابی مہم ہیک کرنے کے الزام میں متعدد ایرانیوں پر فرد جرم عائد
نیویارک(ویب ڈیسک)امریکی عدالت نے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم ہیک کرنے کے الزام میں متعدد ایرانیوں پر فرد جرم عائد کردی۔ گرینڈ جیوری نے خفیہ طور پر فرد جرم کی منظوری دی جبکہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے آج الزامات کا اعلان متوقع ہے۔ ٹرمپ ٹیم نے اگست میں کہا تھا کہ اس کے کچھ اندرونی مواصلات ہیک کیے گئے اور ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے ہیکنگ کا الزام ایرانی حکومت پر لگایا تھا۔ ٹرمپ کہہ چکےہیں ان کے قتل کی کوششوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہوسکتا ہے جبکہ ایران نے ٹرمپ حملوں میں ملوث ہونے سے متعلق الزامات کی تردید کی ہے۔