vosa.tv
Voice of South Asia!

کیا مشہور وکیل ایلکس سپیرو ایرک ایڈمز کو بچا پائیں گئے

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی کے میئر ایڈمز پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد ان کی دفاعی ٹیم اور وکیل کافی اہمیت کے حامل ہیں۔ ایڈمز کی دفاعی ٹیم کے وکیل کون ہیں؟ اور کتنے قابل ہیں؟  آئیے جانتے ہیں۔ایرک ایڈمز کی دفاعی ٹیم کی قیادت مشہور وکیل ایلکس سپیرو کر رہے ہیں، جو کوئن ایمینوئل فرم کے ساتھ وابستہ ہیں۔ سپیرو نے نیویارک کے سدرن ڈسٹرکٹ کی جانب سے دائر کردہ کیس کو عجلت میں تیار کردہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ایڈمز کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے میئر ایڈمز کے کردار اور رویے کا بھرپور دفاع کیا اور الزام لگایا کہ کیس کو اس طرح پیش کیا جا رہا ہے جیسے کہ یہ بدعنوانی کا کوئی بڑا معاملہ ہو۔ایلکس سپیرو کا شمار ہائی پروفائل قانونی مشیروں میں ہوتا ہے، اور ان کے ماضی کے کلائنٹس میں ایلک بالڈون اور ایلون مسک جیسے نامور شخصیات شامل ہیں۔ سپیرو کی فرم، کوئن ایمینوئل، کرائسس لا کیسز میں اپنی کامیابی کے لیے جانی جاتی ہے۔ سپیرو نے اشارہ کیا ہے کہ میئر ایڈمز ممکنہ طور پر جمعہ یا آئندہ پیر کو عدالت میں پیش ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.