مسلم لیگ ن سعودی عرب کے اراکین کی جانب سے یوم الوطنی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
ریاض(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن سعودی عرب کے اراکین کی جانب سے یوم الوطنی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء نے کیک کاٹ کر سعودی عوام اور قیادت کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر اور ریاض ریجن کے صدر عدنان اقبال بٹ کی میزبانی میں لیگی اراکین نے یوم الوطنی کی تقریب سجائی جس میں شرکاء نے سعودی پرچم لہرا کر سعودی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد دی اور سعودی عرب کی ترقی،خوشحالی سمیت امن اور سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی حکومت اور اسکی عوام سعودی عرب سے ایک دلی وابستگی رکھتے ہیں اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت سعودی وژن 2030 تیزی سے ہمکنار ہو رہا ہے۔ ہماری دلی خواہش اور دعا یے کہ سعودی عرب ایسے ہی ترقی کی منازل طے کرتا رہے اور عالم اسلام سمیت دنیا بھر میں اپنا بہترین کردار ادا کرتا رہے ۔۔تقریب سے محمود الحمد باجوہ، مخدوم امین تاجر، جی ایم اعوان، مرزا منیر بیگ، جمیل ربانی،ڈاکٹر کنول انیس ، فضل رحیم صافی سمیت دیگر نے اظہار خیال کیا۔