vosa.tv
Voice of South Asia!

پالتو جانوروں کو زخمی کرنے والے ڈرائیوروں کے لیے سزائیں بڑھانے کا بل

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی میں پالتو جانوروں کو زخمی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سزاؤں میں اضافے کا بل اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔نیویارک اسٹیٹ اسمبلی میں ٹونی سائمن کے پیش کردہ بل کا مقصد ٹریفک قانون میں ترمیم کرنا ہے، جس کے تحت ان ڈرائیوروں کے خلاف سزاؤں میں اضافہ کیا جائے گا جو لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے کسی پالتو جانور کو زخمی یا ہلاک کر دیتے ہیں۔ صرف نیویارک سٹی میں ہی ایک ملین سے زیادہ گھریلو پالتو جانور ہیں۔ انہیں محفوظ رکھنے کے لیے اسمبلی ممبر ٹونی سائمن نے پروٹیکٹ انیملز والکنگ آن دا اسٹریٹ نامی بل کی حمایت کی ہے۔ انہیں یقین ہے کہ ان کا بل دو جماعتی حمایت حاصل کرے گا۔ نئے بل میں پہلی بار پالتو جانور کو ٹکر مار کر موقع سے فرار ہونے پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ $100 سے بڑھا کر $500 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دوسری بار خلاف ورزی پر کم از کم جرمانہ $50 سے بڑھا کر $200 کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بل میں زیادہ سے زیادہ جرمانہ $150 سے بڑھا کر $750 کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.