مئیر نیویارک کی عطیہ فنڈنگ سے متعلق ایف بی آئی تحقیقات کا دائرہ وسیع
ایف بی آئی ترکی کے بعد اسرائیل، چین، قطر، جنوبی کوریا اور ازبکستان سے متعلق معاملات کی تحقیقات کررہی ہے
نیویارک(ویب ڈیسک)ایف بی آئی نے مئیر ایرک ایڈمز کی عطیہ مہم سے متعلق تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے ۔ایف بی آئی اب ترکی کے بعد دیگر 5ممالک سے متعلق تعلقات کی تحقیقات کررہا ہے یہ ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ایف بی آئی 5ممالک سے کن معاملات کو دیکھ رہا ہے ۔ وفاقی تفتیش کار2021 کی مہم کے عطیات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ تفتیش پھیل رہی ہے۔تفتیش کار یہ شواہد جمع کررہے ہیں کہ 2021 کی میئر مہم نے ترکی کی حکومت سے غیر قانونی طور پر غیر ملکی عطیات وصول کرنے کی سازش کی تھی کیونکہ حفاظتی خدشات کے باوجود فائر ڈپارٹمنٹ پر ایک نئے ہائی رائز ترک قونصل خانے کی منظوری کے لیے دباؤ تھا۔اب ایجنسی نے دیگر5ممالک کے ساتھ تعلقات کو تحقیقات میں شامل کرلیا ہے ۔جن میں اسرائیل، چین، قطر، جنوبی کوریا اور ازبکستان شامل ہیں ۔ان کے ساتھ مئیر اور ان کی انتطامیہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی معلومات حاصل کی جارہی ہے۔ میئر ایڈمز غلط کام میں ملوث سے انکاری ہیں۔ایڈمز نے برونکس میں ایک ٹاؤن ہال میں غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ اپنے معاملات میں توسیع کی تحقیقات کی تازہ ترین تفصیلات کا حوالہ دیتے نظر آئے اور کہا کہ ہم ہتھیار ڈالنے والے نہیں ہیں اور میں آپ لوگوں کو بتاتا ہوں۔ میں اس شہر کے لیے لڑنے جا رہا ہوں جیسا کہ میں بطور پولیس افسر شہر کے لیے لڑائی لڑی ہے۔