vosa.tv
Voice of South Asia!

سمٹ آف دی فیوچر ایک اہم سنگ میل ہے، فلیمون یانگ

0

نیویارک(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فلیمون یانگ نے سمٹ آف دا فیوچر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی معاہدہ ہےجو امن و سلامتی کو فروغ دینے اور عالمی یکجہتی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔فلیمون یانگ نے اپنے ابتدائیہ کلمات میں کہا کہ ہم سب یہاں آج عالمی برادری کے نمائندے کے طور پر جمع ہوئے ہیں، اس وقت ہمیں بے مثال چیلنجز کا سامنا ہے، جو فوری اور اجتماعی اقدام کا تقاضا کرتے ہیں۔ ایسے حالات میں سمٹ آف دی فیوچر ایک اہم سنگ میل ہے، یہ ایک پائیدار، منصفانہ اور پُرامن عالمی نظام کی بنیادیں رکھنے کے لیے ہمارے عزم کا اظہار ہے۔ یہ معاہدہ  بین الاقوامی امن اور سلامتی کو فروغ دیںے، پائیدار ترقی کے اہداف کے نفاذ کو تیز کرنے، ٹیکنالوجی کو انسانیت کی بھلائی کے لیے استعمال کرنے، عالمی یکجہتی کے جذبے کو آگے بڑھانے، آنے والی نسلوں کو جنگ کی تکلیف سے بچانے اور انسانی حقوق کی پاسداری کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ تو آئیے، امن، سلامتی، پائیدار ترقی، اور مالی استحکام کی حمایت کرنے والے اس معاہدے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں۔ اور روشن مستقبل کی طرف اپنے سفر کو تیز کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.