vosa.tv
Voice of South Asia!

اورنج کاؤنٹی سے فرار کار چور نیویارک میں پولیس فائرنگ سے مارا گیا

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے وڈ بری میں پولیس فائرنگ سے کار چور مارا گیا ۔ملزم کو اورنج کاؤنٹی میں ٹریفک اسٹاپ پر روکنے کی کوش کی گئی تو ملزم کار لے کے فرار ہوگیا اور وڈبری کے مقام پر پولیس فائرنگ سے مارا گیا ۔مارے جانے والے شخص سے چوری شدہ کار برآمد ہوئی اور ملزم نیویارک پولیس کو متعدد جرائم کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔کاؤنٹی سے ملزم گاڑی لے کرر فرار ہورہا تھا تو پولیس نے تعاقب کے دوران گاڑی کے ٹائر پر گولی ماری جس کے بعد گاڑی کے ٹائر سے چنگاڑیاں نکلنے لگیں لیکن ملزم گاڑی چلاتا رہا اور راستے میں متعدد گاڑیوں کو ٹکر ماری جس کے بعد ایک پیترول پمپ پر گھس گیا اس دوران پولیس نے گھیر لیا تھا جیسے ہی ملزم باہر نکلا تو پستول تان لیا جس پر پولیس نے فائرنگ کی اور ملزم مارا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.