vosa.tv
Voice of South Asia!

بدفعلی میں ملوث ملزم کی عدم گرفتاری پر علاقہ مکین برہم

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے برونکس میں مشتبہ شخص نے13سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی  اور موقع سے فرار ہوگیا۔واقعہ ساؤنڈ ویو سیکشن پر اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔واقعہ کی طلاع ملتے ہی جمعرات کی صبح نیویارک پولیس پہنچ گئی اور نگرانی کی ویڈیو کی جانچ پڑتال شروع کردی جبکہ متاثرہ لڑکے کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا تھا جبکہ پولیس کو اطلاع جمعرات کی صبح ملی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص اپارٹمنٹ میں داخل ہوا اور لڑکے کے ساتھ زبردستی کی اور اسے ڈرایا دھمکایا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔واقعہ پر علاقہ مکینوں نے برہمی کا اظہار کیا اور ملزم کی عدم گرفتاری پر ناراضگی کا اظہار کیا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزم کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.