vosa.tv
Voice of South Asia!

اٹلانٹک سٹی کے میئر اور ان کی اہلیہ پر فرد جرم عائد

0

مئیر اور ان کی اہلیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے 15سالہ بیٹی کو بیدردی کے ساتھ مارا ہے ،جس سے بچی زخمی ہوئی،مئیر نے واقعہ کو خاندانی مسئلہ قرار دیا۔جیوری نے جواب کہ یہ خاندانی مسئلہ نہیں یہ تشدد کا معاملہ ہے

 نیو جرسی(ویب ڈیسک) اٹلانٹک سٹی کے میئر مارٹی سمال سینئر اور ان کی اہلیہ بچی کی زندگی خطرے میں ڈالنے سمیت دیگر الزامات پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔گورنر کی اہلیہ اسکولز سپرنٹنڈنٹ ہے ۔اٹلانٹک کاؤنٹی پراسیکیوٹر آفس نے بتایا کہ عظیم جیوری نے عائد کی۔مارٹی سمال پر حملہ کرنے اور دہشت گردی کی دھمکیاں دینے کا بھی الزام عائد ہوا۔استغاثہ نے کہا کہ دونوں والدین نے دسمبر اور جنوری میں متعدد مواقع پر15سے16سالہ لڑکی کو جذباتی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔استغاثہ نے کہا کہ 13 جنوری 2024 کو مارٹی سمال سینئر نے اپنی بیٹی کے سر میں جھاڑو سے کئی بار مارا جس سے وہ بے ہوش ہوگئی۔ اس کا سر پکڑ کر اسے زمین پر پھینک دیااور اسے سیڑھیوں سے نیچے پھینکنے کی دھمکی دی۔ استغاثہ کے مطابق اس نے واقعے کے دوران اس کے سر توڑنے کی دھمکی بھی دی۔50 سالہ ڈیموکریٹک میئر پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی ٹانگوں میں بار بار گھونسے مارے جس کی وجہ سے زخم آئے۔مئیر کی اہلیہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کے سینے پر متعدد بار گھونسے مارے جس سے زخم ہوئے ۔خاتون نے بیٹی کو بالوں سے گھسیٹا اور اس کے کندھے پر بیلٹ سے مارا، جس سے نشانات  واضح ہوئے ۔اہلیہ پر ایک اور الزام ہے کہ جھگڑے کے دوران  بیٹی کے منہ پر گھونسا مارا۔مئیر نے اپنی بے گناہی پر زور دیا ہے، اور اس صورتحال کو نجی خاندانی مسئلہ قرار دیا۔ان کے وکیل نے بھی تبصرہ نہیں کیا ۔فوری طور پر اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ آیا لڑکی اب بھی اپنے والدین کے ساتھ گھر میں رہ رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.