گورنر نیویارک نےایم ٹی اے کے68بلین ڈالرز کے منصوبوں پر عمل درآمد روک دیا
ایم ٹی اے نے گزشتہ روز سب وے،بس اور ریل روڈز کےمنصوبوں کی بہتری کے لیے68 بلین ڈالرز کیپٹل پلان پیش کیا تھا،گورنر آفس کا کہنا ہے کہ منصوبوں کی فنڈنگ کا جائزہ لیں گے
نیویارک(ویب ڈیسک)ایم ٹی اےحکام اور ریاستی رہنماؤں نے سب وے، بس اور ریل روڈز میں بہتری کے 68 بلین ڈالرز منصوبے کی نقاب کشائی کی۔ایم ٹی اے کے چیئرمین جانو لیبر نے تقریب کے ابتدائی کلمات ادا کیے ۔اس موقع پر ایجنسی نے ریاست اور دیگر ذرائع سے فنڈنگ پر اعتماد کا اظہار کیا۔مذکورہ منصوبہ سب وے سسٹم کی مرمت اور دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ حکام نے اسٹیشنوں پر 60 نئے قابل رسائی پروجیکٹس اور ایلیویٹرز کی تجویز بھی پیش کی۔ایم ٹی اے حکام کے مطابق سگنلز، بجلی کے ذرائع، نئی ٹرین کاریں اور دکانوں اور یارڈز کی اپ گریڈیشن اہم چیزیں ہیں۔ایجنسی ہر پانچ سال بعد نظام کو جدید اور مضبوط بنانے کے لیے سرمایہ کاری کا ایک منصوبہ جاری کرتی ہے۔مین ہٹن میں 60 ویں ا سٹریٹ کے جنوب میں سفر کرنے کی فیس ٹرانزٹ فنڈ کے لیے استعمال کی جائے گی۔گورنرکیتھی ہوکل نے وقت اور لاگت کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئےپروگرام کو روک دیا۔گورنر کے دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہم 5 سالہ سرمایہ کی تجویز کا جائزہ لیں گے اور زیادہ سے زیادہ فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کریں گے۔ اس میں واشنگٹن پر اضافی انفراسٹرکچر ڈالر کی فراہمی کے لیے دباؤ ڈالنا اور مقننہ اور سٹی ہال میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ آئندہ بجٹ کے مذاکرات کے دوران ترجیحات اور صلاحیت کا تعین کرنا شامل ہے۔ایجنسی 1 اکتوبر تک البانی میں ایک نظرثانی بورڈ کو تجویز پیش کرے گی۔