خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، 22 دہشت گرد ہلاک دہشت گردوں کی فائرنگ کی زد میں آکر دس سالہ بچہ بھی شہید ہوگئی
کے پی کے ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ‘فتنہ الخوارج’ کے 22 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، تاہم دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر ایک 10 سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے اور علاقے میں مزید خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے؛ اس بڑی کامیابی پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے معصوم بچے کی شہادت کو انسانیت کے خلاف ناقابلِ معافی جرم قرار دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔