vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستانی نژاد ٹروپر مدثر ملک کی سارجنٹ کے عہدے پر ترقی

0

نیویارک(بیورو رپورٹ)امریکا میں پاکستانیوں کے نام ایک اور اعزاز۔ریاست نیوجرسی پولیس میں تعینات پہلے پاکستانی نژاد ٹروپر مدثر ملک کو سارجنٹ  کے عہدے پر ترقی د ے دی گئی۔نیوجرسی پولیس میں تعینات پاکستانی نژاد افسر مدثر ملک کو گیارہ سال قبل 2013 میں اسٹیٹ ٹروپر کے عہدے پر ترقی ملی تھی جس کے بعد وہ پہلے پاکستانی نژاد ٹروپر بن گئے تھے۔اب ڈیپارٹمنٹ نے انھیں مزید ترقی دینے کا فیصلہ کیا۔نیوجرسی اسٹیٹ پولیس کے سپریٹنڈنٹ کرنل پیٹرک کی منظوری کے بعد مدثر ملک کوکمیونٹی آوٹ ریچ یونٹ میں سارجنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

مدثر ملک نیوجرسی اسٹیٹ پولیس کی مسلم آفیسر سوسائٹی کے صدر بھی ہیں اور وہ اکیس ستمبر کو  اپنا نیا عہدہ اور نئی زمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ان کی ترقی کی خوشی میں این وائے پی ڈی کی مسلم آفیسر سوسائٹی کے صدر انسپکٹر عدیل رانا اور نائب صدر کیپٹن وحید اختر اور دیگر نے مل کر کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع سوئٹنیس ریسٹورانٹ پر جشن منایا اور سب دوستوں نے مل کر کیک کاٹا۔پاکستانی نژاد افسران کا کہنا ہے کہ مدثر ملک کو ترقی ملنا پاکستانیوں کے لیے باعث فخر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.