vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک شہر کے ریٹیل اسٹورز پر کتے،بلیوں کی فروخت پر پابندی کا بل  تیار

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کونسل نے پانچوں بوروں میں جانوروں کی پناہ گاہوں میں زیادہ جانوروں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے سماعت کی۔شہر کی پناہ گاہوں میں لوگ جانور  چھوڑ کر جارہے ہیں۔ نتیجتاً، شہر بھر  کی  پناہ گاہیں پالتو جانوروں سے بھری پڑی ہیں اور حالات بہترین نہیں ہیں۔اس حوالے سےنیویارک سٹی (اے سی سی) کے اینیمل کیئر سینٹرز کی سی ای او رسا وائن اسٹاک کا کہنا ہے کہ مالی مسائل کی کمی،فیس ودیگر عوامل کے باعث لوگ گھروں میں پالتو جانوسر نہیں رکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  جانوروں کی پناہ گاہیں کووِڈ کے بعد  سے چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہیں جو جانوروں کی فلاح و بہبود پر منفی  اثر ڈال رہے ہیں۔صرف گود لینے سے ان مسائل کو نہیں روکا جائے گا اور نہ ہی ہماری پناہ گاہوں پر پڑنے والے دباؤ کو کم کیا جائے گا۔ کوئنز میں نئی پناہ گاہ پر اضافی بوجھ پر چکا ہے یہ پناہ گاہ  پہلے ہی 200 فیصد سے زیادہ صلاحیت پر کام کر رہی  ہے۔اسٹاک نے کہا کہ ہم ان جانوروں کو رکھنے کے لیے تخلیقی طریقے تلاش کر رہے ہیں۔اس موقع پرسٹی کونسل کے اراکین نے اے سی سی کے 33.5 ملین ڈالرز کے بجٹ کی طرف اشارہ کیا اور اسے کیسے خرچ کیا جا رہا ہے  اور کیا یہ اضافی بوجھ کو حل کرنے کے لیے کافی ہے۔ممبران کے لیے ایک نیا بل تیار کیا ہے جسے کونسل میں پیش کیا جائے گا ۔ جس کے تحت شہر بھر کے ریٹیل اسٹورز میں کتوں اور بلیوں کی فروخت پر پابندی ہوگی۔ کونسل مین جسٹن برانن نے تسلیم کیا کہ ہمیں ایک سنگین مسئلہ درپیش ہے ہمیں مسائل کو حل کرنا ہے ہمیں معلوم کرنے کی ضرورت ہے کہ لوگ کیوں مسائل میں مبتلا ہورہے ہیں ۔اس وقت نیویارک شہر میں ہمارے جانوروں کے ساتھ ہو رہا ہے ہمیں معاملات ٹھیک کرنے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.