vosa.tv
Voice of South Asia!

غلط گرفتاری عمل میں لانے پر ناساؤ پولیس معافی مانگے

0

نیویارک (ویب ڈیسک)لانگ آئی لینڈ کے رہائشی ٹائرون فیفر نے ناساؤ کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ معافی نہ مانگنے کی صورت میں عدالت میں مقدمہ دائر کروں گا۔بزرگ شہری نے معافی کا مطالبہ اس لیے کیا ہے کیونکہ ان کے بقول پولیس نے انہیں بے بنیاد الزامات میں گرفتار کیا جو بعد میں ثابت نہیں ہوسکے تھے۔ٹائرون فیفر نے ہیمپسٹڈ میں محکمہ پولیس کے خلاف پریس کانفرنس کی ۔اس پریس کانفرنس میں اپنی گرفتاری کی ویڈیو بھی چلائی۔فیفر نے 22 دسمبر 2021 کے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ ڈاکٹر سے ملاقات  کے بعد واپس آرہے تھے کہ پولیس نے انہیں روکا ۔اور زمین پر گرادیا ۔گھٹنے جسم پر رکھ دئیے اور دونوں بازؤں کو کھینچا جس سے انہیں بہت تکلیف ہوئی ۔فیفر کا کہنا تھا کہ پولیس کا رویہ ٹھیک نہیں تھا جس کے بعد پولیس نے مجھے حراستی مرکز میں رکھا ۔مجھ پر مختلف الزامات لگائے جس کے بعد فوجداری عدالت  میں 10ماہ تک کارروائی کا سامنا کیا ۔عدالت نے الزامات سے بری کردیا ۔فیفر کا کہنا تھا کہ وہ 8بچوں کے داد ہیں اور پرامن شہری ہیں۔پولیس نے میری عزت خاک میں ملادی ۔لہذا پولیس غلط گرفتاری پر معافی مانگے بصورت دیگر وہ عدالت میں کیس داخل کریں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.