vosa.tv
Voice of South Asia!

 مئیر ایڈمز نے ایف بی آئی کے سابقہ عہدیدار کو نیویارک پولیس کا عبوری کمشنر مقرر کیا

0

ڈونلون ہوم لینڈ سیکورٹی کے ڈائریکٹر اور ایف بی آئی ،نیویارک پولیس کی مشترکہ ٹاسک فورس میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور1993ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے دھماکوں کے مقدمہ میں کام میں کام کرچکے ہیں

نیویارک(ویب ڈیسک)ایف بی آئی نے مئیر نیویارک کے قریبی ساتھیوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی تو شہر نہویارک میں ہلچل مچ گئی ۔ایک کارروائی نیویارک پولیس کے سابق کمشنر ایڈورڈ کبان کے گھر پر عمل میں لائی گئی پھر تو قانون سازوں نے کبان کو عہدے سے مستعفی ہونے کے مشورے دئیے۔یہی ہوا کہ جمعرات کے روز ایڈورڈ کبان نے استعفی دے ہی دیا ۔جس کے بعد مئیر نیویارک میڈیا کے سامنے آئے اور انہوں نے  ڈونلون کو نیویارک پولیس کا عبوری کمشنر مقرر کرنے کا اعلان کردیا ۔ڈونلون ہے کون اور کیا خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ٹام   ٹام ڈونلون سابق ایف بی آئی اہلکار عہدیدار ہیں اور1993میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے دھماکوں میں مقدمہ میں کام کرچکے ہیں اور کیس کو حتمی انجام تک پہنچایا تھا۔وہ ایف بی آئی کے نیشنل تھریٹ سینٹر کے چیف کے طور پر خدمات انجام  دے چکے ہیں۔ جہاں پر ایف بی آئی کی دہشت گردی کی واچ لسٹ کا انتظام کیا۔ڈونلون نے کریڈٹ سوئس اور بلیک کروک کے لیے کارپوریٹ سیکیورٹی کے عالمی ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ اس دوران مئیر ایڈمز نے کہا کہ ڈونلون نیویارک کے دفتر برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ڈائریکٹر کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں اور ایف بی آئی کے ساتھ نیویارک پولیس کی مشترکہ دہشت گردی ٹاسک فورس میں اہم ذمہ داری ادا کرچکے ہیں۔ ایڈمز کا مزید کہنا تھا کہ ٹام قانون نافذ کرنے والے ایک تجربہ کار پیشہ ور ہیں جنہوں نے مقامی، ریاستی، وفاقی اور بین الاقوامی سطحوں پر کام کیا ہے۔ ٹام ڈونلون نے کہا کہ میرے اہداف واضح ہیں جس میں جرائم میں کمی اور ہماری کمیونٹیز سے غیر قانونی  اسلحہ کا خاتمہ شامل ہے ۔ادارے میں دیانتداری اور شفافیت کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنا اور ہمارے ان سرشار افسران کی حمایت کرنا جو ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے ہر روز اپنی جانیں داؤ پر لگاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.