vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں سابق صوبائی وزیر محمود گھمن اور نوشیر لنگڑیال کے اعزاز میں عشائیہ

0

نیویارک(بیورو رپورٹ)نیویارک کے علاقے بروکلین میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری سرور نے ایک خصوصی عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں  پاکستان کے سابق صوبائی وزیر محمود گھمن اور سابق ایم پی اے  نوشیر لنگڑیال کو مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا۔ بروکلین کے مقامی ریسٹورانٹ میں منعقد یہ عشائیے کا  آغاز چوہدری سرور کی میزبانی سے ہوا، جس میں انہوں نے پاکستان کی سیاست اور قومی مسائل پر بات کی۔ انہوں نے محمود گھمن اور نوشیر لنگڑیال کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور عوام کی خدمت کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔مہمانانِ خصوصی محمود گھمن اور نوشیر لنگڑیال نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے رہنماؤں کی حمایت پر چوہدری سرور کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ وہ ملک کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔اس موقع پر کمیونٹی کے دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے ملکی سیاسی صورتحال اور بیرون ملک پاکستانیوں کی ذمہ داریوں پر گفتگو کی۔ تقریب میں شرکاء نے ملکی ترقی اور استحکام کے لیے دعا کی اور اپنی حمایت کا یقین دلایا۔تقریب کے اختتام پر چوہدری سرور نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں سیاسی قیادت عوام کی بھلائی اور ترقی کے لیے مل کر کام کرتی رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.