vosa.tv
Voice of South Asia!

بین الاقوامی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس کا آغاز

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں بین الاقوامی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس کا آغاز ہوگیا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی کمپنیوں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں جبکہ ماہرین کی بڑی تعداد بھی نمائش کا حصہ ہے۔سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقدہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس میں 450 سے زیادہ بین الاقوامی سپیکرز اور 100 ملکوں سے متعدد مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شخصیات، اقتصادی پالیسی ساز اور اے آئی ماہرین شرکت کررہے ہیں سمٹ میں 25 سے زیادہ مقامی اور عالمی انشیٹیوز کا آغاز اور 70 سے زیادہ معاہدوں پر دستخط کیے جا رہے ہیں کانفرنس میں شریک پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی تیزی سے ترقی ر رہا ہے اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے حوالے سے سعودی اقدامات انتہائی اہم ہیں اور اس حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس میں ماہرین اور تجربہ کاروں کی روشنی میں دو طرفہ تعلقات سمیت تعاون جو فروغ ملے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.