بروکلین اور برونکس میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کردیا اور اہلخانہ پر تشدد کیا ۔پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح سویرے بروکلین کی80ویں اسٹریٹ پر ڈاکو کھڑکی توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور گھر می موجود افراد کو یرغمال بناکر نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ لی جبکہ اس دوران مرد اور خاتون پر تشدد کیا۔ڈاکووں نے34سالہ شخص کو پستول مار کر زخمی کردیا جبکہ خاتون کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔پولیس نے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی ہے۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے برونکس میں ڈاکووں کی 14سالہ لڑکی کو لوٹ لیا۔لڑکی کو بندوق دیکھا کر دھمکی دی گئی کہ شور مچایا تو گولی مار دیں گئے۔پولیس نے بتایا کہ جمعرات کی صبح متاثرہ لڑکی بیڈفورڈ پارک میں ایسٹ 198 ویں اسٹریٹ پر چل رہی تھی کہ ڈاکو آئے اور لڑکی نے جو ہار پہنا ہوا تھا وہ چھین لیا موبائل اور نقدی بھی ساتھ لے گئے ۔پولیس کے مطابق ہار اور موبائل فون کی قیمت 26سو ڈالرز ہے۔ملزمان کی عمریں 27 سے 33 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔ اسے آخری بار سیاہ لباس پہنے دیکھا گیا تھا۔