امریکا: پاور بال جیک پاٹ 905 ملین ڈالر تک پہنچ گیا
امریکی لاٹری پاور بال کے تازہ ترین ڈرا میں کوئی بھی جیک پاٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکا، جس کے بعد انعامی رقم بڑھ کر 905 ملین ڈالر ہوگئی ہے۔
ڈرا میں جیک پاٹ کی تخمینہ رقم 863.8 ملین ڈالر تھی۔ جیتنے والے نمبرز 5، 9، 35، 54 اور 63 جبکہ پاور بال نمبر 7 تھا۔اگلا ڈرا پیر 10 اگست کو ہوگا، جس میں جیک پاٹ کی متوقع رقم 905 ملین ڈالر ہے، جبکہ ایک ساتھ نقد رقم لینے کی صورت میں یہ رقم تقریباً 391.9 ملین ڈالر ہوگی۔رپورٹ کے مطابق یہ پاور بال کی تاریخ کا آٹھواں سب سے بڑا جیک پاٹ ہے۔ جیک پاٹ آخری مرتبہ 2 مئی کو جیتا گیا تھا۔2022 میں کیلیفورنیا میں فروخت ہونے والے ٹکٹ نے 2.04 بلین ڈالر کا تاریخ کا سب سے بڑا پاور بال جیک پاٹ جیتا تھا۔