vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستانی نرسوں کی امریکا میں ملازمت، ویزا اور انٹرویوز کا عمل جلد شروع

0

پاکستان سے نرسوں کی امریکا  میں ملازمت کی  راہ  مزید ہ ہموار  ہوگئی  ۔   جدید  نرسنگ،   طبی  تعلیم  اور امریکا میں ملازمت کے  مواقعوں  تک رسائی  کے  لیے اے پی  پیک  فاونڈیشن اور  پاکستان  ایجو کیشن  انڈوومنٹ فنڈ نے   مفاہمتی  یاداشت پر دستخط کردیے۔ تربیت  یافتہ  نرسوں   کے لیے جلد امریکی ویزے   اور انٹرویو ز کے مرحلے پر کام شروع ہوجائے گا۔ 

امریکا میں  تربیت یافتہ  نرسوں کی  بڑھتی  ہوئی مانگ اور شعبہِ  طب  میں  روز گار  کے مواقع تک   رسائی کے لیے امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کی ذیلی تنظیم  اے پی پیک  فاونڈیشن کے صدر  ڈاکٹر اعجاز احمد  اورپاکستان  ایجو کیشن  انڈوومنٹ فنڈ  کی  سی ای او  سیدہ  ہاجرہ  سہیل نے  مفاہمتی  یاداشت پر دستخط کردیے ہیں ۔۔نیویارک میں اے  پی پیک  فاونڈیشن کےدفتر میں منعقد  ہ پریس بریفنگ میں ڈاکٹر  اعجاز احمد  کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ پاکستان میں تربیت   تافتہ  نرسوں  کو   عالمی معیار کے امتحان کی تیاری ، لائسنس کی  تیاری اور  امریکی اسپتالوں میں  ملازمت تک کے عمل  میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے ،اس ضمن میں جلد پاکستان کا دورہ بھی  کریں گے ۔ تقریب میں نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی  اسپیکر  فال راموس  جن کے  تعاون سے ا س منصوبے کی بنیاد رکھی  گئی تھی ان کے   نمائندہ خصوصی اور پاکستانی قونصل جنرل عامر  احمد اتوزئی بھی شریک تھے ۔اس موقع پر  اے پی پیک کے پریذیڈنٹ ڈاکٹر پرویز اقبال  کا کہنا تھا کہ چاڑھے  چار ٹریلین ڈالر   کی  امریکی  ہیلتھ  کیئر انڈسٹری میں ہزاروں  نرسوں کی گنجائش سے پاکستان  کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے،کامیاب نرسوں کو  امریکا میں  ملازمت کے ساتھ گرین کارڈ  بھی ملے گا۔قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے اے  پی پیک  کی کاوشوں کو سراہا، ان کا کہنا تھا  پاکستان سے قابل اور تربیت نرسوں کی امریکا میں ملازمت سے دونوں ممالک کے درمیان  تعلقات  کو مزید  بہتر  بنانے   میں  مدد ملے گی۔پاک ای ای ایف کے نیشنل کونسل لائسنسر ایگزامینیشن پروگرام کے تحت 300 میں سے 80 سے زائد پاکستانی نرسو  ں نے بین الاقوامی لائسنس حاصل کرلیا ہے جواب بیرونِ ملک خدمات کے قابل ہوگئی ہیں۔پاکستان  ایجو کیشن  انڈوومنٹ فنڈ  کی  سی ای او  سیدہ  ہاجرہ  سہیل کا کہنا تھا کہ کوشش   ہے کہ اگلے مرحلے میں    تربیت  یافتہ نرسوں   کے  انٹرویوز اور ویزا اجرا کے عمل پر کام کیا جائے۔پریس بریفنگ میں  اے پی پیک کے  بورڈ ممبر ان   اسد چودھری سمیت دیگر ممبران نے ویڈیو لنک سے  خطاب میں معاہد ے کو خوش آئند قرار دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ امریکی ہسپتالوں، نرسنگ اداروں اور تعلیمی مراکز کے ساتھ براہِ راست شراکت داری قائم کر کے پاکستانی طبی افرادی قوت کی امریکا میں منتقلی اور روزگار کے عمل کو مزید آسان بنائے گا۔آخر میں  معاہدے کے  لیے پاکستان سے آئے مہمانوں نے  اے پی پیک فاونڈیشن کی قیادت کو  سندھی ثقافت  کی  پہچان  اجرک پہنائی اور شیلڈ پیش کیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.