انڈونیشیا میں ویزا آن ارائیول کی فیس بڑھانے کی تجویز
انڈونیشیا نے ویزا آن ارائیول کی فیس میں اضافے کی تجویز دی ہے۔
اس منصوبے کے تحت سفر سے قبل آن لائن حاصل کیے جانے والے ای ویزا آن ارائیول کی فیس تقریباً 42 ڈالر جبکہ ایئرپورٹ پہنچ کر حاصل کیے جانے والے ویزا کی فیس تقریباً 56 ڈالر ہوگی۔اس وقت دونوں ویزوں کی فیس تقریباً 28 ڈالر ہے، یعنی ای وی او اے کی فیس میں 50 فیصد جبکہ ایئرپورٹ پر حاصل کیے جانے والے ویزا کی فیس میں 100 فیصد اضافہ ہوگا۔انڈونیشین امیگریشن کے مطابق آن لائن ویزا کی فیس کم رکھنے کا مقصد مسافروں کو سفر سے پہلے ویزا حاصل کرنے کی ترغیب دینا اور ایئرپورٹس پر رش کم کرنا ہے۔تاہم نئی فیس ابھی نافذ نہیں ہوئی اور اس کی حتمی منظوری اور نفاذ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔