vosa.tv
Voice of South Asia!

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

0

نیویارک:معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ٹیلر سوئفٹ نےصدارتی مباحثے کے بعد سوشل میڈیا پر کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا۔صدارتی مباحثے میں کملاہیرس نے کہا کہ ہمیشہ مڈل کلاس طبقےکی بہتری کے لیے آواز اٹھائی، میرےپاس معیشت سےمتعلق پریشان امریکیوں کی مددکاپلان ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ کے پاس کوئی پلان نہیں، امریکی ورک فورس کےسپورٹ کرنےکےلیے ہم نےکام کیا اور ٹرمپ کے دور میں پھیلائےگئے  گندکوصاف کیا۔ رواں سال 5 نومبر کو صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ ہونی ہے جہاں امریکی نائب صدر کملا ہیرس ڈیموکریٹ امیدوار ہیں جب کہ ری پبلکن پارٹی کی طرف سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.