vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں گھر خریدنے کے لیے لاکھوں ڈالرز تنخواہ درکار

0

نیویارک کی مارکیٹ دیگر مارکیٹوں سے3گنا زیادہ ہو گئی ہے،نیویارک کے 5بوروں میں درمیانے درجے کے گھر کے لیے2لاکھ11ہزار970ڈالرز سے زائد کی رقم دستیاب ہونی چائیے

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک شہر میں گھر خریدنا ہے تو اس کے لیے آمدن بھی لاکھوں  ڈالرزمیں ہونی چائیے۔لاکھوں ڈالرز دستیاب ہوں تو ایسی صورت میں ہی نیویارک میں گھر خریدنے کا کواب پورا ہوسکتا ہے۔ ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ صڑف نیویارک کی مارکیٹ  کی قیمت باقی قومی مارکیٹ سے تقریباً تین گنا زیادہ ہوگی۔اسٹریٹ ایزی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک خریدار کو پانچ بوروں میں اوسط قیمت والے گھر کو  خریدنے کے لیے کم از کم211,970 ڈالرزکی ضرورت ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک سال پہلے کی کم از کم تنخواہ سے10ہزار ڈالرز سے کم ہے۔اسی طرح بروکلین میں سب سے زیادہ مسابقتی سیلز مارکیٹ ہے لیکن مین ہٹن سب سے زیادہ مہنگا ہے جہاں پر گھر خریدنے کے لیے کم از کم3لاکھ8ہزار449ڈالرز آمدنی درکار ہے ۔مطالعہ سے مزید پتہ چلتا ہے کہ اگست 2024 تک شہر بھر میں قیمت تقریباً1ملین سے زائد ڈالرز چائیے ۔ تاہم اگست نے بھی اوسط 30 سالہ رہن کی شرح 16 ماہ کی کم ترین سطح  سے نیچے آئی ہے۔ جس کے نتیجے میں قوت خرید میں بہتری آئی۔اسٹریٹ ایزی کے ماہرین کے مطابق ممکنہ خریدار زیادہ سستے گھر تلاش کر سکتے ہیں جب قیمتیں نیچے گریں گی  اور امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں قیمتیں نیچے آسکتی ہیں۔ مطالعہ یہ بھی بتاتا ہے کہ خریدار شہر، ریاست، اور وفاقی پروگراموں جیسے اسٹیٹ آف نیویارک مارگیج ایجنسی اور سٹی پروگرام ہوم فرسٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔پانچ بورو  میں گھر خریدنے کے لیے کتنی  تنخواہ درکار ہے۔وہ درج زیل ہے جن میں مین ہٹن – $308,449۔بروکلین – $212,375۔کوئینز – $136,527۔برونکس – $73,826۔اسٹیٹن جزیرہ  $151,483 شامل ہے ۔نیویارک میں گھر خریدنے کے لیے مذکورہ تنخواہیں حاصل کرنے کے لیے سخت محنت درکار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.