vosa.tv
Voice of South Asia!

شکاگو میں مسلح افراد نے ایک گھنٹے کے اندر درجن افراد کو لوٹ لیا

0

شکاگو (ویب ڈیسک)برائٹن پارک اور میک کینلے پارک میں مسلح افراد نےایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں تقریباً ایک درجن  سے زائدافراد کو لوٹ لیا ۔اب تک پولیس نے پیر کے روز واقعات  آگاہ کیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ مسلح افراد نے  لوگوں کو یرغمال بنایا  اور زبردستی زمین پر گرا دیا۔پولیس کے مطابق پہلی ڈکیتی ساؤتھ کیلیفورنیا ایونیو کے 4600 بلاک میں پیر کی  صبح ہوئی، 33 اور 17 سال کی دو خواتین فٹ پاتھ پر چل رہی تھیں کہ دو مسلح افراد قریب آئے اور انہیں زبردستی زمین پر گرا دیا اور قیمتی اشیاء نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔صبح ہی  ساؤتھ سیلی ایونیو کے 4000 بلاک میں مزید دو خواتین کو لوٹ لیا گیا۔اگلا واقعہ ساؤتھ رچمنڈ ایونیو کے 4200 بلاک میں رپورٹ ہوا۔ اس مسلح افراد نے پانچ افراد کو زبردستی زمین پر گرایا اور لوٹ مار کی۔چوتھی ڈکیتی کی اطلاع ویسٹ 46 ویں اسٹریٹ کے 2500 بلاک میں ہوئی۔پولیس ملزمان کو تلاش کررہی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.