vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک مئیر ایرک ایڈمزکی ایف بی آئی اے سے ملاقات متوقع

0

نیویارک پولیس اور یہودی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں متوقع،ایف بی آئی کی کارروائیوں نے مئیر کو پریشان کردیا۔اتوار کو گرجا گھروں کے دورے کے دوران خطاب نہیں کیا بلکہ موازنہ مذہبی بائبلی شخصیت سے کیا ۔مذہبی شخصیت نے مصائب برداشت کیے،میں بھی کررہا ہوں۔رپورٹر کے سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ خدا ہی ڈس لائیک کرئے گا ،میں اپنا کام کرتا رہوں گا

نیویارک (ویب ڈیسک)ایف بی آئی کی مئیر کے قریبی افراد کے خلاف کارروائیاں ہوئی ہیں اور تحقیقات جاری ہیں ۔اس دوران  نیویارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز پیرآج  کو ایف بی آئی سے یہودی کمیونٹی کو لاحق خطرات کے بارے میں ملاقات کرنے والے ہیں۔یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہورہی ہے جب نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اراکین اور اس کی انتظامیہ ایف بی آئی کے زیر تفتیش ہیں۔پچھلے ہفتے ایف بی آئی ایجنٹوں نے ایڈم کے دو ڈپٹی میئرز کے گھروں کی تلاشی لی اور میئر کے کئی قریبی ساتھیوں کو ذیلی نوٹس جاری کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی نے ممکنہ بدعنوانی سے متعلق جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر الیکٹرانکس سمیت شواہد قبضے میں لیے۔جس سے مئیر پریشان ہیں ان کی پریشانی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ اتوار کو مئیر ایڈمز نے بروکلین میں دو سیاہ فام گرجا گھروں کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے خطاب نہیں کیا لیکن اپنا موازنہ ایک مذہبی بائبلی شخصیت سے کیا۔اس شخصیت نے بے پناہ مصائب برداشت کیے تھے پھر برکتیں بحال ہوئی ۔ایک رپورٹر نے آج صبح مئیر سے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ پر ظلم ہو رہا ہے؟ مئیر نے جواب دیا کہ نہیں،مئیر نے مزید کہا کہ  میں ابھی اپنے کام کررہا ہوں اور جب آپ اپنے کام کے لمحے سے باہر آجائیں گے اور آپ کا ایمان برقرار ہے تو آپ کو دس گنا برکت ملے گی، صرف خدا ہی آپ کو ڈس لائیک ، گرفتار یا مسترد ہونے سے بچا سکتا ہے اور میں سب سے طاقتور شہر کا میئر منتخب ہوا ہوں۔ ایڈمز اگلے ماہ کے مقدس ایام سے قبل نیویارک پولیس ہیڈ کوارٹر میں یہودی کمیونٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ایک گول میز کی میزبانی کریں گے۔ اس کے بعدپولیس دہشت گردی کے خطرات کے بعد یہودی کمیونٹی کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بریف کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.