نیویارک: فیشن انڈسٹری کو کورونا وبا کے 4 سال بعد بھی مشکلات کا سامنا
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک شہر میں فیشن انڈسٹری سے منسلک افراد کی تعداد 2014 میں 182,000 سے کم ہو کر 2024 کے درمیان اندازاً 129,000 رہ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک شہر میں فیشن ویک کا آغاز ہو گیا ہے، لیکن فیشن انڈسٹری وبا کے چار سال بعد مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ پارٹنرشپ فار نیویارک نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کورونا وبا کے چار سال بعد بھی شہر کی فیشن انڈسٹری جدوجہد کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک شہر میں فیشن کی ملازمتوں سے منسلک افراد کی تعداد 2014 میں 182,000 سے کم ہو کر 2024 کے درمیان اندازاً 129,000 ہو گئی ہے۔ یہ کمی برونکس میں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، جہاں مقامی ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی جگہ کے لیے لڑنا پڑتا ہے، اور کچھ صورتوں میں اپنی جگہ خود بنانی پڑتی ہے۔