vosa.tv
Voice of South Asia!

لانگ آئی لینڈ ہائی اسکول میں چاقو لانے والے2 طالب علم گرفتار

0

 نیویارک(ویب ڈیسک)لانگ آئی لینڈ میں دو15سالہ لڑکوں کو چاقو رکھنے پر گرفتار کرلیا گیا۔سوفولک کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق نوعمروں میں سے ایک پر چاقو کے ساتھ اسکول بس میں سوار ہونے کا الزام ہے۔طالب علم اسکول آنے کے لیے بس میں سوار ہو گیا ۔طالب علم سچیم ہائی سکول نارتھ میں جانے کے لیے بس سے باہر نکلا تو انتظامیہ نے چاقو دیکھ لیا اور چاقو کو تحویل میں لے لیا۔اسی طرح ایک اور طالب علم سے اسکول میں چاقو برآمد ہوا ۔پولیس نے لڑکوں سے دریافت کیا کہ چاقو پاس کیوں رکھا تو لڑکوں نے پولیس کو جواب دیا کہ ساتھی طالب علموں نے دھمکی دی تھی اس لیے چاقو ساتھ رکھا تھا ۔پولیس نے دونوں لڑکوں  کو  والدین کی تحویل میں دیدیا ۔ حکام کے مطابق انہیں فیملی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.