برونکس سے گولی لگی 26سالہ نوجوان کی لاش برآمد
لانگ آئی لینڈ سے ملنے والی لاش بے گھر خاتون کی تھی
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے برونکس سے ایک شخص کی لاش ملی جسے سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔مقتول کی شناخت 26سالہ ماریو گیریرو کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کال موصؤل ہونے پر جائے وقوع ایسٹ 176 اسٹریٹ اور ایسٹ ٹریمونٹ ایونیو کے درمیان واقع 1898 بیلمونٹ ایوینیو پر پہنچی تو انہیں لاش ملی جسے فوری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔ علاوہ ازیں لانگ آئی لینڈ میں سوٹ کیس سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہو گئی ہے ۔سوفولک کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مقتولہ کی شناخت 31 سالہ سیکیا جونز کے نام سے ہوئی ہے اور وہ بے گھر تھی۔پولیس کو منگل کو جونز کی لاش جنگل میں پڑے سوٹ کیس سے ملی تھی ۔ حکام اب بھی موت کی وجہ اور واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔