vosa.tv
Voice of South Asia!

مین ہٹن میں اسکول کے قریب مجوزہ پناہ گاہ پر مکینوں کو تشویش

0

 نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں اسکول کے قریب تارکین وطن کو منتقل کرنے پر علاقہ مکین پریشان ہوگئے ہیں اور مئیر سے مطالبہ کیا کہ اسکول کے قریب سے پناہ گاہ کو ختم کیا جائے کیونکہ اجنبی لوگوں کے آنے سے بچے غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔نیویارک کے حکام نے لوئر مین ہٹن میں پبلک کے اسکول کے قریب عمارت کو تارکین وطن کی پناہ گاہ میں تبدیل کیا ہے اور یہاں پر سینکڑوں تارکین وطن کو منتقل کیا ہے۔اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ  ہم اپنے بچوں کے لیے خوفزدہ ہوں کیونکہ اسکول کے بلکل قریب تارکین وطن کو بسادیا گیا ہے۔اگر آپ کسی اسکول کو چھوڑ رہے ہیں تو اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ یہ ان کے بچوں کے اسکول کے بہت قریب ہے۔علاقہ مکینوں نے مئیر ایرک یڈمز سے مطالبہ کیا ہے کہ تارکین وطن کو کہیں اور منتقل کیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.