نیوجرسی کی دلہن شادی سے قبل ماں کا عروسی جوڑا گم ہونے پر غمزدہ
ڈرائی کلینر نے لڑکی کو ماں کے عروسی لباس کی جگہ کوئی اور لباس تھما دیا،لڑکی نے شادی سے قبل لباس پہن کر آئینے میں دیکھا تو کہا کہ یہ وہ لباس نہیں ہے،دلہن کی ماں نے 30 سال پہلے لباس صاف کرکےباکس محفوظ کیا تھا۔
نیوجرسی(ویب ڈیسک) نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی دلہن سمانتھا کا شادی سے پہلے ماں کا عروسی لباس گم ہو گیا ہے ۔جس نے سمانتھا کو غمزدہ کردیا ہے کیونکہ اس نے شادی والے ماں کا ہی جوڑا پہننا تھا۔ہوا کچھ اس طرح کے نیوجرسی کی رہائشی سمانتھا نے باکس میں محفوظ ماں کا عروسی جوڑا باہر نکالا اور اسے صاف کرنے کے لیے ڈرائی کلینر کو دیدیا ۔ڈرائی کلینر نے مقررہ وقت پر صاف کرنے کے بعد لباس واپس کردیا ۔سمانتھا نے جب لباس پہنا اور آئینے کے سامنے دیکھا تو وہ حیران ہو گئی کہ یہ لباس اس کا نہیں ہے نہ ہی اس کی والدہ ککا ہے ۔سمانتھا نے فورا ڈرائی کلینر سے رابط کیا اور کہا اصل لباس واپس کرو کیونکہ میں نے شادی پر پہننا ہے۔ڈرائی کلینر سمانتھا کی بات ماننے کو تیار نہیں تھا وہ بضد رہا کہ یہی لباس ہے جو آپ نے دھونے کے لیے دیا تھا۔لڑکی بھی ماننے کو تیار نہیں جس کے بعد لڑکی ماں کے پاس لباس لے کر گئی تو ماں کرسٹینا پریرا نے کہا کہ یہ لباس میری شادی والا نہیں ہے ۔لڑکی نے سوشل میڈیا کا سہارہ لیا اور غمزدہ ویڈیو پوسٹ کی کہ میں نے شادی والے دن ماں کا لباس پہننا تھا جو میری ماں نے 30سال قبل شادی پر پہننا تھا لیکن میرا لباس گم ہو گیا ہے اور ڈرائی کلینر بھی مان نہیں رہا ۔جس کے بعد نیوجرسی کی سینکڑوں خواتین نے اپنے اپنے لباس چیک کیے اور سمانتھا کو دکھائے کہ کہیں یہ لباس تو نہیں ہے۔سمانتھا کو ابھی تک ماں کا عروسی جوڑا نہیں ملا ہے جو اس نے شادی پر پہننا تھا ۔تب سے سمانتھا پریشان اور غم میں مبتلا ہے لیکن اس دوران نیوجرسی کے لوگ سمانتھا کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں کہ آپ کو لباس ملے جائے گا ۔واضح رہے کہ سمانتھا کی ماں کرسٹینا پریرا اور ان کے شوہر لوئس کی30سال قبل شادی ہوئی تھی اور شادی والے دن کرسٹینا نے لباس پہنا تھا اور شادی کے بعد لباس بکس میں محفوظ کردیا تھا کہ اپنی بیٹی کو لباس تحفے میں دوں گی جو شادی پر پہنے گی۔