ٹیکساس: اب پولیس افسران کے لائسنس آن لائن بھی موجود
ٹیکساس(ویب ڈیسک) ٹیکساس کمیشن آن لاء اینفورسمنٹ کے مطابق شہری اب آن لائن ٹیکساس کے موجودہ اور سابقہ لائسنس یافتہ افسران، جیلر یا ٹیلی کمیونیکیٹرز کے لائنسس تلاش کرسکتے ہیں۔
اب شہری پولیس افسران کے لائسنس بھی ایسے ہی آن لائن تلاش کرسکتے ہیں۔ جیسے ریاست میں دیگر زیادہ تر لائسنس یافتہ نوکریاں۔ ٹیکساس کمیشن آن لاء اینفورسمنٹ کے نئے اقدام سے پہلے پولیس افسران کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے ٹیکساس پبلک انفارمیشن ایکٹ کے تحت سرکاری درخواست جمع کروانی پڑتی تھی۔ لیکن اب باآسانی شہری ٹیکساس کے موجودہ اور سابقہ لائسنس یافتہ افسران، جیلر یا ٹیلی کمیونیکیٹرز کے لائنسس آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔ ڈیٹا بیس میں موجود معلومات میں تربیت کے ریکارڈ، لائسنس کے اجرا کی تاریخ اور تعلیمی معلومات شامل ہیں۔ تاہم افسران کی کوئی ذاتی یا نجی معلومات دستیاب نہیں ہیں، فریڈم آف انفارمیشن فاؤنڈیشن آف ٹیکساس کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیلی شینن کے مطابق عوام کو باخبر رکھنا ضروری ہے۔ جتنے زیادہ عوامی ریکارڈ آن لائن دستیاب ہوں گے۔ اتنا ہی عوام اور ریاست کے لیے بہترین ہوگا۔