نائن الیون یادگار دیوار میں32افراد کے مزید نام درج
نیویارک (ویب ڈیسک)ایف ڈی این وائے نائن الیون یادگار پر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقع پر نائن الیون حملے سے متاثر ہونے والے افراد جو بعد میں چل بسے تھے ان کے نام یادگار دیوار درج کیے گئے ۔جن کی تعداد32بتائی گئی ہے۔جن افراد کے نام اب درھ کیے گئے ہیں یہ افراد نائن الیون حملے سے متاثر ہوئے تھے جو بعد میں مختلف عرصے کے دوران بیماریوں سے جاں بحق ہوئے تھے ۔ڈاون ٹاؤن بروکلین میں ایف ڈی این وائے ہیڈ کوارٹر میں تقریب 23 سال بعد ہوئی ہے۔تقریب کا آغاز ایک گیت اور دعا کے ساتھ ہوا کیونکہ دوست، اہل خانہ، اور درجنوں یونیفارم والے فائر فائٹرز دیوار میں شامل ہونے والے 32 ہیروز کی زندگیوں کو یاد کرنے کے لیے جمع ہوئے۔اس موقع پر کمشنر رابرٹ ٹکر نے کہا کہ وہ ناقابلِ تسخیر نقصانات ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی سائٹ پر ختم نہیں ہوئے اور ہم نے اپنے اراکین کو بیمار ہوتے دیکھا ہے کیونکہ انہوں نے بچاؤ اور بحالی میں کام کیا تھا۔ نئے افراد کے نام یادگار میں درج ہونے کے بعد اب دیوار پر ناموں کی کل تعداد 363 تک ہو گئی ہے۔