لانگ آئی لینڈ کے15سالہ طالب علم کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینا مہنگا پڑ گیا
نیویارک(ویب ڈیسک) سفولک کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے لانگ آئی لینڈ کے ایک ہائی اسکول میں لوگوں کو گولی مارنے کی دھمکی دینے ولے 15 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے جمعرات کو بیان جاری کیا کہ برینن ہائی اسکول میں پڑھنے والے لنڈن ہورسٹ نوجوان نے مبینہ طور پر اسکول کے دیگر طلباء کے ساتھ آن لائن چیٹ میں دھمکیاں دیں جیسے حکام نے سنجیدگی سے لیا ۔حکام کے مطابق یہ دھمکی اسکول کے اوقات میں نہیں دی گئی تھی۔جس پر نوجوان کو حراست میں لیا گیا ۔والدین نے پولیس کو یقین دہانی کرائی کہ بچہ ایسا کوئےی کام نہیں کرئے گا جس پر پولیس نے لڑکے کو اہل خانہ کی تحویل میں دیدیا۔حکام کے مطابق لڑکے کو سوفولک کاؤنٹی فیملی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔یہ گرفتاری اسی دن ہوئی جب ایک 14 سالہ لڑکے پر جارجیا کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ سے چار افراد کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق، لڑکے سے ایک سال قبل آن لائن دھمکیاں دینے پر تفتیش کی گئی تھی۔