vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین سب وے اسٹیشن کے اندر 47 سالہ شخص قتل

0

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں سب وے اسٹیشن کے اندر ایک 47 سالہ شخص کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ واقعہ اوشین ہل کے راک وے ایوینیو اسٹیشن پر  بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب پیش آیا۔مقتول کی شناخت فریڈی ویسٹن کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے نعش کوبروکڈیل یونیورسٹی ہسپتال  منتقل کیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب  ہوگیا۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔نیویارک سٹی  ٹرانزٹ کے صدر Demetrius Crichlow نے کہا کہ سب وے اسٹیشنوں پر کیمرے ہیں پھر بھی واقعہ رونما ہوا ہے۔ رواں سال ٹرانزٹ سسٹم میں یہ کم از کم ساتواں قتل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.