vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: کوئنز میں دنیا کا سب سے بڑا باؤنس ہاؤس

0

نیویارک(ویب ڈیسک) اگر آپ کو لانگ آئی لینڈ پر دنیا کا سب سے بڑا باؤنس ہاؤس دیکھنے کا موقع نہیں ملا، تو تیار ہوجائیں کیونکہ دنیا کا سب سے بڑا باؤنس ہاؤس اب کوئنز میں 28 ستمبر سے 13 اکتوبر تک سجے گا۔  

بگ باؤنس امریکہ کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا تھیم پارک ہے۔ جو 24,000 فٹ چوڑا اور 32 فٹ اونچا ہے، اور یہ دنیا کے سب سے بڑے باؤنس ہاؤس کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کرچکا ہے۔ یہ پُرلطف ایونٹ لانگ آئی لینڈ سے ہوتا ہوا اب کوئینز میں 28 ستمبر سے 13 اکتوبر تک نصب ہوگا۔ جہاں اونچی سلائیڈز، بال پِٹس، باسکٹ بال کے ہوپس، زیر آب تھیم ہاوٗس سمیت دیگر تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔ بگ باؤنس امریکہ بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے ایک بہترین آؤٹ ڈور ایونٹ ہے۔ جہاں والدین بھی اپنے بچوں کے ساتھ جمپنگ کے مزے لے سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.