بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم کی شوٹنگ شروع
ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار سلمان خان نے پسلی کی چوٹ کے باوجود اپنی نئی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلم کا 45 دن کا شوٹنگ شیڈول ممبئی میں جاری ہے۔ اس سیٹ پر تقریباً 15 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔
فلم کے ہدایتکار اے آر مروگداس اور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں رشمیکا مندانا، ستیہ راج، اور پرتیک ببر بھی شامل ہیں۔
ممبئی کے بعد شوٹنگ کا اگلا مرحلہ حیدرآباد میں ہوگا، ذرائع کے مطابق فلم ’سکندر‘ کو عید 2025 کے موقع پر ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔