vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈیلس پولیس کے جرائم پیشہ عناصر کی تلاش میں چھاپے

0

ملزمان کے بیانات کی روشنی میں پولیس کی کارروائیاں،ملزمان کی فائرنگ سے1پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ2زخمی ہوئے تھے

ڈیلس:ڈیلس پولیس افسران واہلکاروں نے گرفتار ملزمان کی بیانات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کی تلاش میں مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی ہیں تاہم گینگ کے اراکین نے گرفتاریوں سے بچنے کے لیے روپوشی اختیار کی ہوئی ہے اس لیے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ڈیلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر کرسٹن لو مین کے مطابق ڈیلس کی عوام کو جرائم پیشہ عناصر اور اسلحہ بردار افراد کے رحم وکرم پر چھوڑا نہیں جاسکتا ہے۔ابھی جمعہ کے روز جرائم پیشہ عناصر سے مقابلے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ2زخمی ہوئے ۔جوابی کارروائی میں مشتبہ شخص مارا گیا دوسرے ملزم  کو ٹانگ میں گولی لگی ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں کارروائیاں جاری ہیں۔مزید تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.