vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی کے رہائشی ٹھگ بازوں سے ہوجائیں ہوشیار

0

ٹھگ باز پولیس افسران کے اصل نام استعمال کرکے،گرفتاری اور عدالتی کارروائی کی دھمکی دے کر نقدی وصول کرتے ہیں یا پھر اہم معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔پولیس نے ہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ کال آنے پر پولیس کو آگاہ کریں

نیو جرسی(ویب ڈیسک)نیو جرسی شیرف نے ٹھگ بازوں سے خبردار کیا ہے کہ کوئی انجان فون کرکے ذاتی معلومات حاصل کرئے تو فورا پولیس کو اطلاع دیں کیونکہ شہر میں ٹھگ باز سرگرم ہیں جو لوگوں کو لاکھوں ڈالرز کا چونا لگارہے ہیں۔نیوجرسی پولیس کے مطابق دھوکے باز پولیس افسران کا اصل نام استعمال کرکے  لوگوں کو کال کرتے ہیں۔دھوکے باز  مقامی شیرف دفاتر کے فون نمبروں کی جعل سازی  بھی کررہے ہیں اور لوگوں  کو گرفتاری کی دھمکی دیتے ہیں۔لوگوں سے نقدی وصول کرتے ہیں اگر کوئی نقدی نہ دے تو اس سے ذاتی معلومات حاصل کی جاتی ہیں ۔ٹھگ باز کال کے دوران خود کو شیرف افسر  ظاہر کرکے متاثرین سے مخاطب ہوتے ہیں کہ انہوں نے جیوری کی ڈیوٹی، عدالت کی تاریخ یا ان کی گرفتاری کا وارنٹ حاصل کیا ہے ۔اس کے بعد وہ رہائشیوں کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ بینک جاتے وقت فون پر رہیں، رقم نکالیں اور بٹ کوائن، وینمو یا زیل کے ذریعے فیس ادا کریں۔شیرف آفس انتباہ کیا ہے کہ کوئی بھی کال کرنے والا جو قانون نافذ کرنے والا ہونے کا دعوی کرتا ہے اور رہائشیوں کو رقم یا گفٹ کارڈ بھیجنے کو کہتا ہے  یہ بہروپیا ہے۔حکام عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر انہیں اس طرح کی کالیں آئیں تو خاندان کے کسی فرد یا پولیس سے رابطہ کریں۔جو لوگ ٹھگ بازوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے ٹھگ باز مذکورہ طریقوں سے بھی لوٹ مار کرتے ہیں جو درج زیل ہیں ای میل یا فون کالز کے ذریعے کہا جاتا ہے کہ آپ کے اکاؤنٹس ہیک ہو گئے ہیں۔ آپ کا کمپیوٹر ہیک ہو گیا ہے۔کسی بینک یا دوسرے کاروبار سے کال کرنے والے جو ذاتی ڈیٹا مانگ کر اپنے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کا دعوی کرتے ہیں۔کال کرنے والے دعوی کرتے ہیں کہ آپ کا بچہ یا  پوتا ایک حادثے میں ملوث ہے اسے ضمانت کی رقم کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.