vosa.tv
Voice of South Asia!

تم میری نہیں تو کسی کی بھی نہیں ہوسکتی،نیویارک پولیس کے سابق افسر کوقید کی سزا

0

نیویارک(ویب ڈیسک)بروکلین کی ریاستی عدالت نے قتل اور اقدام قتل کے جرم میں نیویارک کے سابق  پولیس افسر کو جرم ثابت ہونے پر27سال قید کی سزا سنائی ہے۔ہوا کچھ اس طرح تھا کہ سابق افسر یوون وو نے سابقہ گرل فرینڈ کو دوسرے نوجوان کے ساتھ گھومتے دیکھ لیا تھا تو سابق افسر نے سابقہ گرل فرینڈ جینی لی اور اس کے دوست جیمی لیانگ کو گولیاں مار دی تھیں ،جس کے بعدجیمی دوران علاج دم توڑ گیا تھا جبکہ جینی لی صحت یاب ہوگئی تھی۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے سابقہ افسر کے اعتراف جرم کے بعد سزا سنائی ہے۔استغاثہ کے مطابق مجرم نے وو 13 اکتوبر 2021 کو ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد سرکاری پستول ہمراہ لیا اور سابقہ گرل فرینڈ اور اس کے دوست کو گولیاں ماردی تھیں۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ جینی لی کو نئے دوست سے محبت ہو گئی تھی اس لیے سابقہ افسر سے رشتہ ختم کرنا چارہی تھی۔مجرم نے سماعت کے موقع پر  عدالت  سے معافی مانگ لی تھی اور کہا کہ میں ہر اس شخص سے معذرت خواہ ہوں جو متاثر ہوئے ہیں۔مجھے بہت افسوس ہے۔ آپ لوگ مجھے کبھی معاف نہیں کریں گے اور میں خود کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔ریاست کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے مقدمہ چلایا گیا کیونکہ اس میں ایک پولیس افسر شامل تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.