وائرلیس کی بندش کا مسئلہ حل کرلیا گیا
نیویارک:امریکا کی مختلف ریاستوں میں وائرلیس کی بندش ہوگئی تھی جس کے بعد وائرلیس صارفین نے شکایتوں کے انبار لگادئیے۔اے ٹی اینڈ ٹی ترجمان نے بدھ کو بیان جاری کیا کہ ہم نے سافٹ ویئر کا مسئلہ حل کرلیا ہے کیونکہ فنی خرابی کے باعث وائرلیس نیٹ ورک کو متاثر کیا تھا ۔ہم زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں اور ہم اپنے صارفین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بھرپور تعاون کیا۔ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ وائرلیس نیٹ ورک کی بندش ملک بھر میں نہیں ہوئی تھی۔پچھلے 24 گھنٹوں میں اے ٹی اینڈ ٹی سب سے زیادہ شکاتیں ڈیلس، شارلٹ، لاس اینجلس، ہیوسٹن، شکاگو اور نیویارک شہر سے آئی تھیں ۔جہاں پر وائرلیس نیٹ ورک کے صارفین موجود ہیں۔