vosa.tv
Voice of South Asia!

کراؤن ہائٹس گھروں میں آگ لگنے سے9 زخمی،31افراد بے گھر

0

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں کراؤن ہائٹس میں واقع گھروں میں آگ لگ گئی ۔جس کے باعث مکینوں نے بھاگ کر جانیں بچائی ۔دیکھتے ہی دیکھتے آگ  نے شدت پکڑلی ۔واقعہ کی اطلاع پر  فائر فائٹر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کام شروع کردیا ۔آگ بجھانے کے دوران9افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جن میں زیادہ تر فائر فائٹر ہیں جبکہ31سے زائد لوگ بےگھر ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ پہلے آگ ایک گھر میں لگی جس کے بعد قطار میں دیگر چار گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ نے گھروں کو تباہ کردیا قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا تھا ۔ایف ڈی این وے کا کہنا ہے کہ  پہلے جس گھر میں آگ لھگی تھی اس کی پہلی منزل اور چھت مکمل طور گر گئی جبکہ دیگر گھر بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فائرفائٹر نے منگل کی صبح آگ پر قابو پایا اور ابھی کولنگ کا عمل جاری ہے  اورآگ لگنے کی وجوہات جاننے کی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.