نیویارک میں لیتھیم آئن بیٹریاں خطرے کی علامت بن گئیں
نیویارک:نیو یارک سٹی میں لیتیئم آئن بیٹریاں کچرا اٹھانے والی گاڑیوں میں آگ لگنے کا سبب بن رہی ہیں جس سے کام کرنے والے کارکنوں کے لیے خطرہ بڑھ گیا ہے۔ نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف سینیٹیشن کا کہنا ہے زیادہ تر آگ لگنے کے واقعات بیٹریوں کی وجہ سے پیش آئے۔نیو یارک سٹی میں لیتھیم آئن بیٹریاں کوڑا اٹھانے والی گاڑیوں میں آگ لگانے کا سبب بن رہی ہیں۔ یہ بیٹریاں جب کچلی جاتی ہیں تو آگ پکڑ لیتی ہیں اور اگر ارد گرد کاغذ، کارڈ بورڈ، یا لکڑی ہو تو آگ بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے۔ نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف سینیٹیشن نے ان واقعات کی تعداد میں اضافے کی اطلاع دی ہےجن میں لیتھیئم آئن بیٹریوں کو آگ لگنے کا سبب بتایا گیا ہے۔ Boro-Wide نامی نجی صفائی کمپنی کی گاڑی میں بیٹری کی وجہ سے آگ لگ گئی جس سے کارکنوں کو جلتے ہوئے کچرے کو مجبورا سڑک پر پھینکنا پڑا اور آگ بجھانے کے لیے فائر ڈیپارٹمنٹ کا انتظار کرنا پڑا۔ گاڑیوں میں کیمرا نصب ہیں جو اندرونی حصے کی نگرانی کرتے ہیں مگر بیٹریاں اکثر بیگز میں چھپائی جاتی ہیں جس سے کارکنوں کے لیے انہیں تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور آگ لگنے کے واقعات پیش آتے ہیں۔